اینٹی کرپشن :ننکانہ، قصور اور شیخوپورہ میں کارروائیاں، کرپٹ افسر گرفتار
لاہور(اکنامک رپورٹر )اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپٹ افسروں کے خلاف قصور ، شیخوپورہ اور مریدکے میں کارروائیاں کرتے ہوئے مقدمات درج کئے اور انہیں گرفتار کرلیا ۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے کہا کہ پولیس سٹیشن مانانوالہ کے اے ایس آئی اصغر علی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
سرکل آفیسر شیخوپورہ نے ملزم کو ٹریپ ریڈ کے ذریعے گرفتار کیا اور رشوت کے 50 ہزار روپے بھی برآمد کئے ۔ انہوں نے کہا کہ مالی کرپشن پر ننکانہ کے سابق یوسی چیئرمین اور سیکرٹری کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔ض