سولر سسٹم سے بجلی بنانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہو رالیکٹرک سپلائی کمپنی نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت سولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔
کمپنی نے میٹریل کی قلت کی وجہ سے سستی بجلی بنا کر فروخت کرنے میں استعمال ہونے والے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی خریداری کو آؤٹ سورس کرنیکی منظوری دیدی ۔تفصیلات کے مطابق لیسکو نے سولر سسٹم سے سستی بجلی بنانے والے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔
کمپنی نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے کیلئے میٹرز کی خریداری آؤٹ سورس کر دی ہے جس کی وجہ سے کنکشن کے حصول میں دشواری کا سامنا رہے گا۔ لیسکو چیف نے میٹریل کی قلت کی وجہ سے میٹرز کی خریداری کو آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دی ہے ۔