جنرل ہسپتال :ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے جاں بحق مریض کے ورثاکا احتجاج
لاہور (نیوز رپورٹر )جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والے مریض کے ورثانے ایمرجنسی گیٹ کے سامنے احتجاج کیا ۔
احتجاج کے باعث قصور سے لاہور ٹریفک معطل رہی، ایک گھنٹے سے زائد احتجاج کے بعد ورثا لاش تدفین کے لئے گھر لے گئے ۔