حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے اپوزیشن میں دم خم نہیں ، حسان خاور

حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے اپوزیشن میں دم خم نہیں ، حسان خاور

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہاہے مریم صفدر اور مسلم لیگ ن کے نااہل ترجمانوں کے رونے دھونے کا وقت شروع ہوگیا ۔

پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے اپوزیشن میں دم خم نہیں ن لیگ کا زہریلا پروپیگنڈا اور جھوٹ اپنی موت آپ مرچکا ،قوم انکے جھوٹے پروپیگنڈے میں نہیں آرہی،ن لیگ والوں کو اب کہیں چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، اپنے ردعمل میں انہوں نے کہامریم صفدر بھول چکی ہیں کہ نواز شریف اور وہ جب لاہور پہنچے تھے تو صرف چار لوگ موجود تھے ۔

مریم کو اسکے چچا بھی چھوڑ چکے تھے ۔اپنے ٹویٹ میں حسان خاور نے کہا اپوزیشن کا شکریہ جو عمران خان کے خطاب کو غور سے سنُتے ہیں ورنہ وہ تو اپنے موجودہ اور سابقہ اتحادیوں کی بھی نہیں سنتے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں