14ہزار260لٹرملاوٹی اور ناقص دودھ موقع پر تلف
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف آپریشن مسلسل جاری ہے ، لاہور میں داخل ہونے والی دودھ بردار گاڑیوں میں 3لاکھ14ہزار670لٹردودھ کی چیکنگ کی گئی۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے 14ہزار260لٹر ملاوٹی و ناقص دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔اڈاپلاٹ 25، بابو صابو 34، گجومتہ 38،راوی پل29،سگیاں پل 32،ملتان روڈ 39اور مختلف ناکوں پر 8دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔جدید لیکٹوسکین مشین سے چیکنگ کے دوران دودھ میں قدرتی فیٹ اورایل آر انتہائی کم پائی گئی۔
قوانین کے مطابق دودھ میں پانی سمیت کسی بھی پاؤڈر یاکیمیکل کی ملاوٹ جرم ہے ۔قدرتی فیٹ یا ایل آر کی کمی والا دودھ قدرتی غذائیت سے محروم ہوتا ہے ۔ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے عوام خوراک سے متعلق شکایات فیس بک، موبائل ایپلی کیشن یا ٹال فری نمبر 080080500 پر اندراج کرائیں۔