ویکسی نیشن اور سکریننگ سے رحم کے کینسرسے تحفظ:ڈاکٹر تابندہ صدف
لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان میں رحم یا بچہ دانی کے نچلے حصے کے کینسر کی صورتحال پر شوکت خانم میموریل ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کی کنسلٹنٹ ریڈی ایشن اونکالوجی ، ڈاکٹرتابندہ صدف کا کہنا تھا۔۔۔۔
احتیاطی تدابیر ، جلد تشخیص اور علاج سے ہزاروں خواتین کو اس مرض سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے ۔ یہ کینسر کی ان چند اقسام میں سے ایک ہے جس سے بچاؤ کیلئے ایک ایسی ویکسین دستیاب ہے جو اس کینسر کا باعث بننے والے ہیومن پپلوما وائرس کیخلاف کامیاب نتائج فراہم کرتی ہے۔
نوجوان خواتین ویکسین لگوا کر خود کو محفوظ کریں ۔اس کی ویکسین12سال سے زائد عمر کی تمام خواتین کو لگوانی چاہیے ۔