ٹریفک کاؤنٹ سروے میں مجوزہ منصوبے ڈراپ ہونے لگے

ٹریفک کاؤنٹ سروے میں مجوزہ منصوبے ڈراپ ہونے لگے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ٹریفک کاؤنٹ سروے میں مجوزہ منصوبے ڈراپ ہونا شروع ہوگئے ۔

 ماسٹر پلان اور ٹیپا کے مجوزہ منصوبوں کے بجائے ممبران اسمبلی کی ہدایت پر میگا پراجیکٹس شروع ہونے لگے ۔ایل ڈی اے کے ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کے میگا پراجیکٹس پر پنجاب حکومت نے قدغن لگا دیا، ایل ڈی اے نے 20 ارب روپے مالیت کے منصوبوں کا پلان وزیر اعلٰی پنجاب کو پیش کیا، وزیر اعلٰی نے ایل ڈی اے کو ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

کمشنر ، ٹیپا اور سٹیک ہولڈرز کو منصوبوں میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔8 میگا پراجیکٹس کی تعمیر سے ٹریفک کاؤنٹ سروے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعلٰی نے جامع رپورٹ آئندہ گورننگ باڈی اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس فیصلے سے شہر میں مزید تین سگنل فری کوریڈور بنانے کا منصوبہ رک گیا۔ شاہدرہ موڑ پر ٹربو راؤنڈ اباؤٹ پر 3 سال کی پلاننگ کے بعد کام بند کر دیا گیا، داتا نگر بریج کی بحالی اور ملحقہ علاقوں میں تعمیراتی کام بھی روک دیا گیا۔

شہر میں 8 مقامات پر مختلف جنکشنز کی ری ماڈلنگ بھی نہیں ہوگی۔ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں،پنجاب حکومت اور پی اینڈ ڈی کو دوبارہ منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں