جسٹس شاہد کریم ریور راوی پراجیکٹ پر فیصلہ آج سنائیں گے

جسٹس شاہد کریم ریور راوی پراجیکٹ  پر فیصلہ آج سنائیں گے

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم ریور راوی پراجیکٹ پر فیصلہ آج سنائیں گے ، فیصلہ 21دسمبر کو محفوظ کیا گیا تھا۔

عدالت میں حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس جبکہ روڈا کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل مکمل کئے ۔درخواست گزاروں کی جانب سے شیراز ذکا اور وقا اے شیخ نے دلائل میں کہا ریور راوی اربن پراجیکٹ سے کسانوں کا استحصال ہو گا اور زرعی اراضی کو ہاوسنگ سوسائٹی میں تبدیل کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے پراجیکٹ سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہو گا۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے دلائل میں کہا کہ پراجیکٹ قانون کے مطابق شروع کیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں