کورونا ویکسی نیشن میں تیزی نہ لانے پر سی ای اوز کیخلاف کارروائی کاعندیہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکولوں میں کورونا ویکسی نیشن میں تیزی نہ لانے والے سی ای اوز ایجوکیشن اتھارٹیز کے خلاف کارروائی ہوگی ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے ویکسی نیشن میں سست روی پر این سی او سی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔محکمہ نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو وارننگ جاری کردی کہ فوری طور پر ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کیا جائے اورتمام سی ای اوز مہم کے حوالے سے رپورٹ ارسال کریں ۔ مہم میں تیزی نہ لانے والے سی ای اوز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ۔