انسداد پولیو مہم کا پہلا روز 6326 ٹیمیں گھر گھر مصروف
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )شہر میں انسدادِ پولیو مہم گزشتہ روز شروع ہو گئی۔
ڈپٹی کمشنر عمر شیر اور اے سی شالیمار نے تحصیل شالیمار کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،پولیو ٹیموں کی حاضری اور ڈور و فنگر مارکنگ کا جائزہ لیا۔۔ڈی سی نے کہا 18 لاکھ 70 ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف ہے ،6326 ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔