جشن بہاراں میلے کیلئے ٹینڈرز طلب
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پی ایچ اے انتظامیہ نے جشن بہاراں میلے کیلئے ٹینڈرز طلب کر لئے ،22 فروری سے 23 مارچ تک جشن بہاراں میلے کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
پی ایچ اے نے میلے کو2پیکجز میں تقسیم کر دیا،4کروڑ روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا،پیکیج ون کیلئے فرموں سے 2 کروڑ 50لاکھ ،پیکیج ٹو کیلئے 1کروڑ پچاس لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ آمدن کی مد میں پی ایچ اے کی جانب سے سپانسر زکو اشتہاری مہم کے حقوق دئیے جائیں گے ۔سٹیمرز، فلوٹس، بریج پینل، برینڈنگ اور گرین بیلٹس پر اشتہاری مہم کی اجازت دی جائے گی ۔