پارکنگ کمپنی میں 42نئے مقامات شامل،فیس اضافہ مسترد

پارکنگ کمپنی میں 42نئے مقامات شامل،فیس اضافہ مسترد

لاہور (عمران اکبر )لاہور پارکنگ کمپنی کی نئی سائٹس اور فیسوں کا بلدیہ عظمیٰ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیل کے مطابق لاہور پارکنگ کمپنی کے آپریشن میں 42 نئی سائٹس کو نوٹیفائی کردیاگیا ،پارکنگ کمپنی کی قانونی طور پر مجموعی سائٹس کی تعداد 244 ہوگئی ،پارکنگ کمپنی کے لئے نئے ریٹس کی تجویز مسترد کر کے پرانے ریٹس کو جاری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ،سائیکل 5 ، موٹرسائیکل 10 ، کار 30 ، ٹریکٹر50 جبکہ بس، ٹرک اور ٹرالر کی فیس 100 روپے چارج ہوگی ۔نئے گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق پارکنگ فیس کے اضافے کو مسترد کردیاگیا۔

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تھرڈ شیڈول کے تحت نئی پارکنگ سائٹس اور فیس کا تعین کیاگیا۔لاہور پارکنگ کمپنی نے شہر میں پانچ زونز کو نوٹیفائی کردیا ،گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق زون ون 30 ، زون ٹو 44 ،زون تھری 53،زون فور 36 جبکہ زون پانچ میں 33 پارکنگ سائٹس کو نوٹیفائی کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ عمر شیر چٹھہ نے احکامات جاری کر دئیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں