ڈسٹرکٹ ایفورسٹیشن کمیٹیوں کی ماہانہ میٹنگ کو یقینی بنایا جائے :وزیر جنگلات

ڈسٹرکٹ ایفورسٹیشن کمیٹیوں کی ماہانہ  میٹنگ کو یقینی بنایا جائے :وزیر جنگلات

لاہور(لیڈی رپورٹر ) وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا کہ شجرکاری کے موثر نتائج برآمد کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ایفورسٹیشن کمیٹی کے تمام ممبران مزید بااختیار بنائے جائیں۔

 جبکہ ڈسٹرکٹ ایفورسٹیشن کمیٹیوں کی ماہانہ میٹنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈسٹرکٹ ایفورسٹیشن کمیٹیوں کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں اور اقدامات سے میڈیا کو بھی آگاہ رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمیٹیاں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شجرکاری کے حوالے سے رابطہ مزید موثر بنائیں اور اضلاع وائز ٹارگٹ کے نتائج سے 15 روز بعد مجھے آگاہ رکھیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں