شدید سردی :گیس کا کم پریشر، متبادل ایندھن مہنگا
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی طلب بڑھتے ہی متبادل ایندھن کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں ۔
شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش اور لو پریشر کی شکایات میں اضافہ ،سردی کی شدت بڑھتے ہی قدرتی گیس نایاب ہوگئی، دن بھر گیس دستیاب نہ ہونے کے باعث شہری متبادل ایندھن ایل پی جی اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور ،طلب بڑھی تو متبادل ایندھن کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں خریدنے سے شہری پریشان ہیں اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 196 روپے 63 پیسے فی کلو مقرر ہے تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں ایل پی جی 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔
گیس نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،کہیں بھی ایک جیسی قیمت نہیں ،ہر کوئی اپنی پسند کی قیمت پر ایل پی جی فروخت کررہا ہے ،شہری کہتے ہیں دن بھر گیس دستیاب نہیں ،بچے بھوکے سکول جانے پر مجبور ہیں، گیس نہ ہونے کی وجہ سے لکڑیاں 12 سو روپے من ہیں اور ایل پی جی بھی مہنگی خرید رہے ہیں۔