خلیفہ اول ؓ نے ہر چیز اسلام پر قربان کردی:علما کرام

خلیفہ اول ؓ نے ہر چیز اسلام پر قربان کردی:علما کرام

لاہور (سیاسی نمائندہ) لاہور پریس کلب میں اسلامی جمہوری اتحاد کے زیر اہتمام صدیق اکبر کانفرنس کا اہتمام کیاگیا۔

کانفرنس کی صدارت سربراہ اسلامی جمہوری اتحاد علامہ زبیر احمد ظہیر نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ حضرت ابو بکر صدیق ؓنے اپنی ہر چیز اسلام اور پیغمبر اسلام کے لئے قربان کی۔ آج ضرورت ہے کہ ہم حضرت ابو بکر صدیق ؓکی سیرت کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں۔ صرف کانفرنس اور باتوں کی حد تک نہیں بلکہ زندگیوں میں عمل لائیں گے تو کامیاب ہوں گے ۔ سربراہ اسلامی جمہوری اتحاد علامہ زبیر احمد ظہیر کا کہنا تھا کہ حضرت ابو بکر صدیق ؓدین کے حافظ تھے ۔

انہوں نے تمام فتنوں کا سر کچلا۔ اگر عمران خان نے سہی معنوں میں عمل کیا ہوتا تو ملک ریاست مدینہ بن سکتا تھا۔ کانفرنس سے پیر ولی اللہ شاہ، پیر محمد شاہ حسین قادری، مولانا عبد الغفار روپڑی، قاری زوار بہادر، سید عبد البصیر آزاد، علامہ عبد الستار نیازی، مولانا سرفراز اعوان، مولانا عبید اللہ کشمیری، مولانا معاویہ حسن، حافظ محمد صہیب، حافظ اکرام الٰہی ، علامہ ممتاز اعوان سمیت دیگر علما کرام نے بھی خطاب کیا اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سیرت کو زندگی کے لئے مشعل راہ بنانا وقت کی ضرورت قرار دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں