سکولوں کے سربراہوں کوجدید دور کی تربیت دینے کافیصلہ

سکولوں کے سربراہوں کوجدید دور کی تربیت دینے کافیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکولوں کے سربراہوں کو جدید دور کی خصوصی تربیت دی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سکول کے سربراہوں کو سائنس ٹیکنالوجی ،انجینئرنگ اور میتھے میٹکس کی خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔خصوصی تربیت کے لیے 18اضلاع سے 50سکولوں کا انتخاب کرلیا گیا ۔تربیت سے نجی ادارے کی خدمات حاصل کرلی گئیں ۔

 سکولوں سے ایک ہیڈ ٹیچر اور دو سائنس ٹیچرز کا انتخاب کیا گیا ہے ۔لاہور سمیت 18 اضلاع کے سکول سربراہوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں