سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں بھی یکساں نصاب کیلئے کمیٹی تشکیل
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سپیشل ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں کا نصاب بھی یکساں نصاب ہوگا ۔
محکمہ کی جانب سے خصوصی کمیٹی بنا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے نصاب میں تبدیلی
کے لیے کمیٹی بنا دی ۔9 رکنی کمیٹی نصاب کا جائزہ لیکر ترامیم تجویز کرے گی ۔یکساں نصاب بہرے بچوں کے لیے تیار کیا جا رہا ہے ۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن نصاب اگلے تعلیمی سال سے نافذ ہونے کا امکان ہے ۔کمیٹی سپیشل ایجوکیشن کے مرکزی آفس میں کام کرے گی ۔نصاب کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس 28 جنوری کو ہوگا۔