پانی ضائع کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

پانی ضائع کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا آپریشن غفران احمد کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقاد واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں ہوا۔

میٹنگ میں تمام ڈائریکٹر زاور ایکس ای اینز کو اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی گئیں ۔پانی ضائع کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے علاوہ تمام ڈائریکٹر زاپنے علاقوں میں مکمل سروے کر کے مین ہول کے ڈھکن چیک کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرائیں۔ جہاں مین ہول کے ڈھکن موجود نہ ہوں ،وہاں ڈھکن لگا کر کسی انسانی جان اور بڑے حادثے کو روکا جائے ۔

اگر کسی علاقے میں مین ہول ڈھکن غائب ہوا تو وہاں کا ڈائریکٹر اور ایکسین ذمہ دار ہو گا،ڈھکن چوری کرنے ،خریدنے اور بیچنے والوں کے خلاف فوری اقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ تمام افسر اپنے علاقوں میں ڈیسلٹنگ کے کام کو اولین ترجیح دیں، ڈی ایم ڈی آپریشن غفران احمد سمیت ڈائریکٹر گنج بخش ٹاؤن سہیل سندھو، ڈائریکٹر جوبلی ٹاؤن محمد دانش ڈائریکٹر شالیمار ٹاؤن عدیل شریف اور ڈائریکٹر راوی ٹاؤن حافظ راحیل ایکسین ،شمس ایوب ، میاں حامد لعل، ڈپٹی ڈائریکٹر جی آئی ایس محمد رحمان سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں