اساتذہ کی اے سی آرز آن لائن جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

 اساتذہ کی اے سی آرز آن لائن  جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اے سی آرز آن لائن جمع نہ کرانے والے 28 ہزار اساتذہ کو ایک موقع مل گیا ۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے اے سی آر جمع کرانے کے لیے تاریخ میں توسیع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق اب اساتذہ پانچ فروری تک اے سی آر آن لائن جمع کرا سکتے ہیں ۔28 ہزار کے قریب اساتذہ نے اے سی آر جمع نہیں کرائی تھی ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تاریخ میں آخری بار توسیع کی جارہی ہے ۔اب اے سی آر جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔اس سے قبل بھی ایک دفعہ تاریخ میں توسیع کی گئی تھی ۔ 

پہلے 30 دسمبر ڈیڈ لائن رکھی گئی تھی جس میں 10 جنوری تک توسیع کی گئی تھی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں