بجلی کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف لیبر ہال کے سامنے مظاہرہ

بجلی کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف لیبر ہال کے سامنے مظاہرہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )مہنگائی ،بیروزگاری ،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اور سٹاف کی قلت کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے نسبت روڈ لیبر ہال کے سامنے احتجاج کیا۔

 لیسکو ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ منعقد کیا گیا۔ مظاہرین نے وزارت پاور ڈویژن اور لیسکو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔جنرل سیکرٹری ہائیڈرو ورکرز یونین خورشید احمد کا کہنا تھا کہ لیسکو سمیت بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری کسی صورت قابل قبول نہیں، لیسکو میں سٹاف کی شدید قلت ہے ۔

وزارت کی جانب سے ہدایت ملنے کے باوجود بورڈ آف ڈائریکٹرز کام نہیں کررہا، بورڈ آف ڈائریکٹرز فوری طور پر ملازمین کی بھرتی کی منظوری د یں ، سٹاف کم ہونے کی وجہ سے ایک ملازم کو تین سے چار افراد کا کام کرنا پڑ رہا ہے ، مہنگائی اس قدر زیادہ ہے کہ مزدور کا جینا محال ہے ، محکمہ بجلی کے ملازمین کی تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں