ریلوے :آپریشنز شعبہ کے 3عہدے اپ گریڈ

ریلوے :آپریشنز شعبہ  کے 3عہدے اپ گریڈ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے انتظامیہ نے شعبہ آپریشنز کے تین عہدوں کو اپ گریڈ کر دیا ریلوے انتظامیہ نے جونیئراسسٹنٹ ٹرین کا گریڈ 5 سے بڑھا کر 7 کردیا ۔

سینئر اسسٹنٹ ٹرین کا گریڈ 7 سے بڑھا کر 9 کردیا گیا۔  سپروائزر ٹرین کا گریڈ 11 سے بڑھا کر 14 کردیا گیا ۔ریلوے انتظامیہ نے چیئرمین ریلوے کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور فنانس ڈویژن کی منظوری کے بعد عہدے اپ گریڈ کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا۔

 ،مراسلے کے مطابق تمام عہدوں کی اپ گریڈیشن عدالتی فیصلے سے مشروط کی گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں