شہر کی 26سڑکوں پر اونچی عمارتیں تعمیر کرنیکافیصلہ

شہر کی 26سڑکوں پر اونچی عمارتیں تعمیر کرنیکافیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل احمدعزیزتارڑ اور ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ایل ڈی اے آفس جوہرٹاؤن میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایل ڈی اے کی فروز ن سڑکوں اورجیل روڈ، ظفر علی روڈ ، خیابان جناح،خیابان فردوسی،سبزہ زاروڈ،ٹاؤن شپ مین روڈاور دیگر سڑکوں کے کمرشل معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ اور ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کو مختلف سڑکوں اورسکیموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ لاہور میں ‘‘سٹیٹ آف دی آرٹ ’’کمرشلائزیشن کی ضرورت ہے ۔

غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے ٹیپا ، ایل ڈی اے اور دیگر متعلقہ ادارے ورک کریں۔ شہر کی 26سڑکوں پر کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کی جائیں گی ۔ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کی روک تھام کے لئے جامع لائحہ عمل کی ضرورت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں