نشتر کالونی :2میٹرو بسوں پر پتھراؤ،شیشے ٹوٹ گئے

نشتر کالونی :2میٹرو بسوں پر پتھراؤ،شیشے ٹوٹ گئے

لاہور(خبر نگار سے )لاہور میں میٹرو بسوں پر پتھراؤکا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

پتھراؤکرنے والے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں میٹرو بسوں پر پتھراؤ کرنے پر دو بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ بسوں میں سوار مسافر محفوظ رہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بسوں پر پتھراؤ نشترکالونی کے قریب کیا گیا، پتھراؤ کرنے والے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی ہے ۔

جی ایم آپریشن شہباز علی کا کہنا تھا کہ بسوں کو میٹرو ڈپو میں گراؤنڈ کر دیا گیا، پبلک بسوں پر پتھراؤ افسوسناک ہے ، میٹرو بسوں پر پتھراؤ کے نتیجے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔دونوں بسوں پر ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد پتھراؤ کیاگیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں