ڈی ایس ریلوے کی کھلی کچہری ملازمین اور عوام کے مسائل سنے

ڈی ایس ریلوے کی کھلی کچہری  ملازمین اور عوام کے مسائل سنے

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور میاں طارق لطیف نے افسروں کے ہمراہ ڈی ایس آفس کمیٹی روم میں کھلی کچہری میں ملازمین اور عوام کے مسائل سنے ۔

 کھلی کچہری میں ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ، گھروں کی مرمت، گھروں کی الاٹمنٹ، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات و پنشن، گینگ مینوں کو دوران ڈیوٹی مسائل کے علاوہ گھروں کے سیوریج جیسے مسائل بھی سنے گئے ۔ مجموعی طور پر 40 شکایات سنی گئیں جن کے فوری ازالے کیلئے افسروں کو موقع پر ہدایات دی گئیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں