ٹریفک انجینئرنگ کیلئے علیحدہ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

 ٹریفک انجینئرنگ کیلئے علیحدہ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ٹریفک انجینئرنگ کے لئے علیحدہ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

 ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ اتھارٹی کے قیام کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے چیف انجینئر ٹیپا کو ادارے کی تشکیل کے لئے کیس بھیجنے کی ہدایت کر دی۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے بعد فیصل آباد میں ٹیپا کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ٹیپا کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد عباس کو ڈائریکٹر ٹیپا فیصل آباد تعینات کر دیا گیاجنہیں ٹیپا فیصل آباد تشکیل دینے کی ذمہ داری دے دی گئی۔ نئی اتھارٹی کو صوبہ بھر میں ٹریفک سٹڈی کرنے کا مینڈیٹ دیا جائے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں