ایل ڈی اے کے 15 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لا کو نوٹس

ایل ڈی اے کے  15 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لا کو نوٹس

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف لا سول کورٹس سیکشن کے زیر التوا کیسز میں اضافہ ہوگیا۔

 افسروں کی مبینہ غفلت پر ڈی جی ایل ڈی اے نے اظہار برہمی کیا، ایل ڈی اے کے 15 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لاکو نوٹس جاری کر دیا گیا، وضاحت طلب کر لی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا محمد نوید، آمنہ ظفر ، محمد اجمل ،عائشہ صدیقی، محمد عرفان، شفقت حسین شاہ، ارم ایمن، علی عثمان، ہمایوں شہزاد ،محمد شعیب، ہارون یوسف، قاسم عباس بھٹی، عمران خان، ڈپٹی ڈائریکٹر فرقان صدیقی، وسیم سجاد کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں