آزاد امیدوار الیکٹورل گروپ کے اندراج کی تیاری کر لیں:الیکشن کمشنر

آزاد امیدوار الیکٹورل گروپ کے  اندراج کی تیاری کر لیں:الیکشن کمشنر

لاہور( کورٹ رپورٹر )صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے متوقع امیدوار جو سیاسی پارٹیوں کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنا چاہتے وہ الیکٹورل گروپ کے اندراج کی تیاری کر لیں۔

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن 

ویلیج اور نیبر ہڈ کونسلز کی حلقہ بندی کا شیڈول جاری کر چکا ہے ،بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جماعتی بنیادوں پر کیا جائے گا، الیکشن کمیشن جلد ہی الیکٹورل گروپ کی رجسٹریشن کا آغاز کرے گا ،الیکٹورل گروپ کا اندراج مخصوص فارمز کے ذریعے کیا جائے گا۔

جس میں الیکٹورل گروپ کے سربراہ، عہدیداران اورمختلف نشستوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی تفصیلات طلب کی جائیں گی۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں