دھند :پروازوں کا شیڈول متاثر ،2 منسوخ ، 14 لیٹ
لاہور (نیوز رپورٹر )علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔
لاہور آنے اور جانے والی2پروازیں منسوخ جبکہ 14 تاخیر کا شکار رہیں۔لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر حد نگاہ 100 میٹرسے بھی کم رہ گئی تھی جس کے باعث لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز پی اے 412 ،ابوظہبی جانے والی پرواز پی اے 430،مدینہ جانے والی پرواز پی کے 9747 ، استنبول جانے والی پرواز ٹی کے 715 ،لندن جانے والی پرواز بی اے 258 ، راس الخیمہ جانے والی پروازجی نائن853، کولمبو جانے والی پرواز یو ایل 186 ،
کراچی جانے والی پرواز ای آر 525 ،استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714 ، لندن سے آنے والی پرواز بی اے 259 اور ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی اے 431 بھی تاخیر کا شکار رہی ۔کراچی سے لاہور آنے والی پرواز ای آر 522 اورکراچی جانے والی پروازای آر523منسوخ کردی گئی ۔