تمام کاروباری مقامات پر کیمرے لازمی قراردیدئیے گئے

تمام کاروباری مقامات پر کیمرے لازمی قراردیدئیے گئے

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) کمشنر نے کہا دکانوں، پلازوں اور تمام کاروباری مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لازمی ہیں۔

انفرادی کاروبار کے ساتھ مارکیٹ کمیٹی اپنا کیمروں کا نظام لگائے گی،مارکیٹ کمیٹی کے دفاتر میں کیمرا کنٹرول روم لازمی ہو گا۔کمشنر کی زیر صدارت لااینڈ آرڈر کے حوالے سے اجلاس ہوا،ایس ایس پی آپریشن مستنصر فیروز سمیت تمام اداروں کے افسروں نے شرکت کی۔ کمشنرکو بریفنگ میں بتایا گیاسکیورٹی اینڈ ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈی نینس 2015کے تحت ہر کاروباری جگہ پر سکیورٹی کیمروں کا نظام لازمی ہے ۔

کمشنر نے کہا گلی محلے تک کیمروں کا نظام ہونے سے امن و امان کی صورت حال بہتر کرنے میں مدد ملے گی،پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز بھرتی کرنے کے نظام کو بہتر اور سخت بنایا جائے گا،کمشنرنے ضلعی انتظامیہ کو سکیورٹی گارڈز کا سنٹرل ڈیجیٹل نظام بنانے کی ہدایت کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں