جیل سپرنٹنڈنٹس کو ملازمین کی ڈیوٹی تبدیل کرنے کے احکامات

جیل سپرنٹنڈنٹس کو ملازمین کی  ڈیوٹی تبدیل کرنے کے احکامات

لاہور (نیوز رپورٹر )محکمہ جیل خانہ جات نے پنجاب بھر کے جیل سپرنٹنڈنٹس کو ملازمین کی ڈیوٹی روٹین کے مطابق تبدیل کرنے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا ۔

تمام سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس باقی ملازمین کے ساتھ ساتھ اپنے اردلی کی ڈیوٹی روٹین کے مطابق تبدیل کرنے کے پابند ہونگے ۔آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہاحکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنیوالے افسروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں