اورنج لائن ٹرین سٹیشن کے پلر میں پھنسا بلی کا بچہ نہ نکل سکا

اورنج لائن ٹرین سٹیشن کے  پلر میں پھنسا بلی کا بچہ نہ نکل سکا

لاہور (نیوز رپورٹر )اورنج لائن ٹرین سٹیشن کے پلر میں بلی کا بچہ پھنس گیا، ریسکیو عملہ اسے نکالنے میں ناکام ہو گیا۔

بچہ بھوک سے نڈھال ہونے لگا ۔اہل علاقہ کا کہناہے کہ بلی کا بچہ چھلانگ لگا کر پلر کے اندر گیا، راستہ نہ ہونے کے باعث5 روز سے پھنسا ہوا ہے ،جس کو ریسکیو کا عملہ تاحال نکالنے میں ناکام ہے ۔ریسکیوٹیم کا کہناہے اورنج ٹرین ٹریک پر 2 سے اڑھائی میگاواٹ کی بجلی چلتی ہے جس کے باعث کرنٹ لگنے کا خدشہ ہے ، بچے کو نکالنے کیلئے ٹرین کو رکوانا پڑے گا اور اس کیلئے انتظامیہ سے اجازت لینا پڑے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں