پرنسپلز،ڈی ڈی کالجز کے انٹرویوز غیر معینہ مدت کیلئے موخر

 پرنسپلز،ڈی ڈی کالجز کے انٹرویوز غیر معینہ مدت کیلئے موخر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرنسپلز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے انٹرویوز غیر معینہ مدت کیلئے موخر کردئیے ۔

 گزشتہ روز ایچ ای ڈی نے پنجاب کے مختلف علاقوں سے خواتین و حضرات پروفیسرز کو انٹرویو زکے لئے ڈیڑھ بجے لاہور سیکرٹریٹ طلب کیا،سوا 2بجے امیدواروں سے کہا گیا کہ انٹرویوز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردئیے گئے جس پر دور دراز سے آئے خواتین و حضرات پروفیسرز نے غصے کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں