ڈی سی آفس کے مزید 10 ملازمین کے تقرروتبادلے
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی سی آفس میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے ،پہلے 52 اور اب مزید10ملازمین کے تبادلے کر دئیے گئے ۔
ڈی سی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ناہید رزاق کو شالیمار آفس سے جی اے ریونیو ٹو ،محمد اعظم کو جی اے ریونیو ٹو سے اے ڈی سی آفس ،محمد یاسین کو ایچ سی ڈومیسائل برانچ میں تعینات کر دیا گیا۔حسن صابری کوسٹیمپ وینڈنگ کلرک ،محمد شبیر کو ڈومیسائل برانچ جبکہ محمد حمزہ رزاق کو نزول برانچ سے اقبال ٹاؤن تعینات کر دیا گیا۔