ساتویں پاکستان میگا لیدر نمائش آج شروع ہو گی
لاہور( سٹاف رپورٹر ) پاکستان میں چمڑے کی صنعت کے فروغ کیلئے پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ،پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن ،پاکستان گلوز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے لاہور ایکسپو سنٹر میں آج 28 سے 30 جنوری تک ساتویں پی ایم ایل ایس نمائش 2022کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
چیئرمین پی ایف ایم اے زاہد حسین اورچیئرمین پی ٹی اے امان اللہ آفتاب نے پر یس کانفرنس کے دوران نمائش کے شیڈول کا اعلان کر تے ہو ئے کہا نمائش کا افتتاح وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤدکر یں گے جبکہ افتتاحی تقریب میں غیر ملکی سفارت کار اور یورپی یونین کے مندوبین بھی شریک ہو ں گے ۔
نمائش ممکنہ طور پر اٹلی، جرمنی، تھائی لینڈ، سپین، فرانس، ترکی اور ہالینڈ سے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو اپنی جانب راغب کر ے گی ۔