کرپشن کیخلاف سب کوکرداراداکرناہوگا:گورنرسرور

کرپشن کیخلاف سب کوکرداراداکرناہوگا:گورنرسرور

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )گور نر پنجاب نے کہا اداروں کی مضبوطی حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔

کر پشن کیخلاف سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت سب کو اپنا کردارادا کر نا ہوگا،بلدیاتی انتخابات سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کر نے میں مدد ملے گی ،صحت انصاف کارڈ حکومت کا غر یب عوام کیلئے تحفہ ہے ،جنوبی پنجاب میں ترقی ہورہی، یہاں خوشحالی کیلئے جو اقدامات آج ہو رہے ہیں۔

ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی،پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر بھی کام کی رفتار کو تیز کیا جارہا ہے ۔وہ نشتر میڈیکل کمپلیکس میں ٹیلی میڈ یسن سنٹر ،ہیپاٹائٹس سنٹر اور گورنمنٹ کامرس کالج میں سماجی کارکن جلا ل الدین رومی کی جانب سے عطیہ کردہ فلٹر یشن پلانٹس کے افتتاح اوربہاول پور سر کٹ ہاؤس میں تحر یک انصاف کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا تحر یک انصاف کی حکومت کا کوئی ذاتی اور سیاسی ایجنڈا نہیں،بس ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی چاہتی ہے ،جس کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت کے تمام ادارے ملکر اقدامات کر رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں