طلبا کا تعلیمی معیار جانچنے کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

 طلبا کا تعلیمی معیار جانچنے کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

لاہور(عاطف پرویز سے ) پنجاب امتحانی کمیشن کی جانب سے سرکاری سکولوں میں طلبا کے تعلیمی معیار کو جانچنے کے لئے نئی اسیسمنٹ پالیسی کا اعلان کردیا گیا ۔ \"فارمیٹو اسیسمنٹ پالیسی \" کے تحت طلبا کی تعلیمی کارکردگی کو غیر روایتی انداز سے پرکھا جائے گا ۔

 نئی پالیسی کی منظوری پنجاب کابینہ سے لے لی گئی جسے مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا ۔پالیسی کو پہلے مرحلے میں پری سکول ، دوسرے میں پرائمری اور تیسرے مرحلے میں ایلیمنٹری سکولوں میں نافذ کیا جائے گا ۔ پالیسی دستاویزات کے مطابق اس غیر روایتی طریقہ کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن کے مختلف اداروں کے کردار کا بھی تعین کیا گیا ہے۔

اساتذہ کوطریقہ امتحان کیلئے خصوصی تربیت بھی دی جائے گی ،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ آئندہ نصاب میں اس غیر روایتی طریقہ امتحان کیلئے مواد شامل کرے گا ۔پنجاب ایگزمیشن کمیشن کے ڈائریکٹر اسیسمنٹ ڈاکٹر ناصر کا کہنا ہے فی الوقت پنجاب میں روایتی اور غیر روایتی دونوں طریقہ امتحانات چلتے رہیں گے ،پالیسی کو نافذ کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا ، یہ پری سکول سے آٹھویں جماعت کے طلبا کیلئے ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں