گرین پاکستان مہم ایڈوائزری کمیٹی کے وفد کی ایڈمنسٹریٹر لاری اڈاسے ملاقات

 گرین پاکستان مہم ایڈوائزری کمیٹی کے  وفد کی ایڈمنسٹریٹر لاری اڈاسے ملاقات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) کلین اینڈ گرین پاکستان مہم ایڈوائزری کمیٹی کے وفد نے ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا احمد رضا بٹ سے ملاقات کی،شہر کے مرکزی لاری اڈا کے اردگرد گندگی کو صاف کرنے اور ماحول کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں کوآرڈی نیٹرز عامر مجید، زرین رحمان، چیئرپرسن وزیراعلیٰ ٹاسک فورس تنزیلہ عمران،فاروق خان، فاطمہ حیدر سمیت دیگر موجود تھے ۔ تنزیلہ عمران کا کہنا تھا لاری اڈاکے اردگرد سڑکوں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ پودے لگانے کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں