سرگودھا یونیورسٹی ای روزگار سنٹر میں داخلوں کا اعلان

سرگودھا یونیورسٹی ای روزگار  سنٹر میں داخلوں کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) سرگودھا یونیورسٹی میں قائم ای روزگار سنٹر کے سولہویں بیچ کے لئے داخلوں کا اعلان کر دیا گیا۔

16 سالہ تعلیم مکمل کرنے والے بیروزگار نوجوان جن کی عمر 35 سال سے کم ہے وہ فری لانسنگ کے مفت تربیتی کورسز کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ سنٹر سے اب تک 2 ہزار سے زائد طلبا تربیت حاصل کر کے باعزت روزگار کما رہے ہیں جن میں خواتین کی شرح 54 فیصد ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں