10 لاکھ گٹروں کے پلاسٹک ڈھکن خریدنے کے احکامات

10 لاکھ گٹروں کے پلاسٹک ڈھکن خریدنے کے احکامات

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور سمیت پنجاب بھر کی تمام واساز میں گٹروں کے ڈھکن پلاسٹک ری کمپوزٹ کے لگیں گے ۔

چیف سیکرٹری کی بنائی گئی کمیٹی نے سفارشات جمع کرادیں،پنجاب حکومت نے 10لاکھ پلاسٹک ری کمپوزٹ کے مین ہول کورز خریدنے کا حکم دے دیا۔ تفصیل کے مطابق گٹروں پر لگے مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے سے کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں ۔سپیشل کمیٹی نے واسا لاہور ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں فی الفور نئے ڈھکن نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پلاسٹک ری کمپوزٹ کے ڈھکنوں کیلئے ہر واسا علیحدہ ٹینڈر کریگی،چیف سیکرٹری نے تمام واساز کو ذاتی وسائل سے ڈھکن خریدنے کی ہدایت کر دی۔چیف سیکرٹری کی جانب سے کھلے مین ہولز پر متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیاگیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں