راوی منصوبہ: 1لاکھ 39 ہزار کنال کا سیکشن 4 روکدیا

راوی منصوبہ: 1لاکھ 39 ہزار کنال کا سیکشن 4 روکدیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ریور راوی منصوبہ کیلئے 1لاکھ 39 ہزار کنال سے زائد زمین کا سیکشن 4 روک دیا ۔

لینڈ ایکوزیشن کے پہلے مرحلے میں ضلع لاہور کے 7موضعات میں 320 ایکڑ، 2 کنال اور 12 مرلہ اراضی ایکوائر کی گئی ،شیخو پورہ میں پہلے مرحلے میں 16 موضعات سے 4339 ایکڑ اور 4 مرلہ اراضی ایکوائر کی گئی۔

دوسرے مرحلے میں لاہور کے 33 موضعات سے 44 ہزار 87 ایکڑ، 2 کنال اور 1 مرلہ اراضی پر سیکشن 4 لگایا گیا تھا ،شیخو پورہ کے 96 موضعات میں 91 ہزار 353 ایکڑ، 4 کنال اور 4 مرلہ اراضی پر سیکشن 4 لگایا گیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں