جماعت اسلامی کا ملتان چونگی پر مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جماعت اسلامی کا ملتان چونگی پر مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور(کامرس رپورٹر)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملتان چونگی پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ـ

 ،احتجاج کی قیادت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کی ـ ۔ مظاہرین نے ملتان روڈ کوبلاک کردیا ـ ،اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہاکہ ایک طرف پاکستان میں سیلاب ہے ،یہ آزمائش تو ختم ہوجائے گی لیکن اس آزمائش کیساتھ پاکستان کو ایک مستقل سیلاب کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ، مہنگائی کا سیلاب لوگوں کا خون چوس رہا ہے ،قدرتی سیلاب آتے ہیں چلے جاتے ہیں لیکن مہنگائی کا سیلاب ختم ہی نہیں ہورہا،نظام ہی ایسا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی،اس نظام کو گدھ چلارہے ہیں ـ ،احتجاج میں امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکراللہ مجاہد ، امیر غربی لاہور عبدالعزیزعابد اور امیر167 پی پی خواجہ وسیم بھی شامل تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں