دین کی ترویج کیلئے سنجیدہ جدوجہد کی ضرورت:نبیرہ عندلیب نعیمی
لاہور(سیاسی نمائندہ )دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہا دین کی ترویج کیلئے جذباتی نہیں سنجیدہ جدوجہد کی ضرورت ہے ۔
والدین بچوں کی اسلامی خطوط پر تربیت کر کے معاشرے کااچھاشہری بنائیں،معاشرے میں امن وسکون کیلئے ضروری ہے کہ تمام مسالک کااحترام کیا جائے ،اسلام ایک ایسامذہب ہے جو سب سے زیادہ صبروتحمل اوربرداشت کادرس دیتاہے ،حضور نبی کریم ؐ کی ولادت باسعادت پوری امت مسلمہ کیلئے باعث رحمت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزطیبہ نقوی (ناظمہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ برائے خواتین)پروفیسر اورنا ہاشمی اور ڈاکٹر صائمہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔