الرحمن گارڈن سیالکوٹ میں پہلی5سالہ فائلز کی قرعہ اندازی
لاہور (سٹاف رپورٹر)الرحمن ڈویلپرز کے ہاؤسنگ پراجیکٹ الرحمن گارڈن سیالکوٹ ہاؤسنگ سکیم، ایمن آباد روڈ، لدھڑ چوک، نزد و یمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں 3 ، 5 ، 8 ، 10 مرلہ رہائشی اور 4 مرلہ کمرشل پہلی5 سالہ فائلزکی قرعہ اندازی (بیلٹنگ) کا اہتمام کیا گیا ۔
اس موقع پر خوش نصیب کسٹمرز میں بذریعہ قرعہ اندازی (بیلٹنگ) پلاٹس نمبر الاٹ کر دئیے گئے ۔ جلد فیز ٹو لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الرحمن ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد مشتاق، ڈائریکٹر میاں عبدالرزاق اور کنٹری ہیڈ سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد علی خان نے کہا کہ ہم نے اپنے پراجیکٹ الرحمن گارڈن سیالکوٹ ہاؤسنگ سکیم کے معزز کسٹمرز سے جو بھی وعدہ کیا ، الحمداﷲ اسے اپنے مقررہ وقت سے پہلے ہی پورا کرکے دکھایا۔ اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مقررہ وقت سے 1سال پہلے ہی قرعہ اندازی (بیلٹنگ) کر کے خوش نصیب کسٹمرز کو پلاٹس نمبرز الاٹ کردئیے ہیں۔ میاں محمد مشتاق اور میاں عبدالرزاق نے کسٹمرز ، تمام با اختیارڈیلرز و انویسٹر ز کابے پناہ اعتماد کرنے پرشکریہ ادا کیا۔