ٹرینیں 5گھنٹے 45منٹ تک تاخیر کاشکار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) ٹرین شیڈول بدستور متاثر، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار۔۔
کراچی سے آنے والی کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے 45 منٹ، پاک بزنس 5 گھنٹے 10 منٹ، تیزگام ایکسپریس ایکسپریس 5 گھنٹے ، ملت ایکسپریس 4 گھنٹے 55 منٹ، رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے 45 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے 40 منٹ لیٹ ہوئی۔