محکمہ ہائر ایجوکیشن :بھرتیوں اور تبادلوں پر پابندی عائد

محکمہ ہائر ایجوکیشن :بھرتیوں اور تبادلوں پر پابندی عائد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھرتیوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی۔

 تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن نے نئی بھرتی پر پابندی لگا دی ،تمام یونیورسٹیز میں بھرتیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا ۔تمام تعلیمی بورڈز کو بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔سرکاری کالجز کے سربراہان بھی پابند ہونگے ۔ہائر ایجوکیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے علاوہ ہر قسم کی بھرتی پر پابندی ہوگی ۔ اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے تبادلوں پر بھی پابندی ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں