بغیر ٹوکن ٹیکس ،نان رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
لاہور (نمائندہ دنیا ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں بغیر ٹوکن ٹیکس اور بغیر رجسٹریشن چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کیلئے ہفتے میں بدھ کے روز ناکہ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی مختلف ٹیموں نے شہر کے چھ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے ٹوکن ٹیکس اور رجسٹریشن کی مد میں گاڑی مالکان سے لاکھوں روپے بطور جرمانہ وصول کیا اور موقع پر ہی جرمانے کی رقم کو بذریعہ آن لائن سرکاری خزانے میں جمع کرایا، یہ بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ریکارڈ میں لاہور سمیت صوبے بھر میں چلنے والی بغیر ٹوکن ٹیکس اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے ۔