ہیلتھ کیئر :جعلی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس پر 3لیبارٹریاں سیل

ہیلتھ کیئر :جعلی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس پر 3لیبارٹریاں سیل

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز جعلی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس جاری کرنے پر تین لیبارٹریاں سیل کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایچ سی کو رپورٹ موصول ہوئی تھی کہ ٹریول ایجنٹس نے خلیجی ممالک کوجانے والے لوگوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے پیسے بٹورنے کے لیے چند ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ساتھ گٹھ جوڑکر رکھاہے ۔ بیرونِ ملک جانے کے خواہشمند لوگوں سے کہا جاتاہے کہ وہ ویزہ حاصل کرنے اور بیرون ملک جانے سے پہلے مخصوص لیبز سے مختلف طبی ٹیسٹ کرائیں۔معاملے کی تحقیقات کے لیے پی ایچ سی کی ٹیموں نے لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں چھاپے مارے ، جہاں انہوں نے بالترتیب یونیورسل میڈیکل لیب (علامہ اقبال ٹاؤن)، گلف لیبارٹری (چونگی 7) اور العزان میڈیکل ڈائیگناسٹک سنٹر(سید پور روڈ) کو سیل کر دیا۔یہ نام نہاد لیبز پی ایچ سی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھیں ۔نہ ہی تو کوئی پیتھالوجسٹ اور نہ ہی مستند عملہ تعینات کیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں