کامیاب صاف روشن سرسبز پروگرام کے تحت تعریفی اسناد کی تقسیم

کامیاب صاف روشن سرسبز پروگرام  کے تحت تعریفی اسناد کی تقسیم

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کامیاب صاف روشن سرسبز لاہور مہم کے تحت تعریفی اسناد کی تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے ، واسا، ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈی اے کے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا کہ لاہور کی خوبصورتی، صحت مند ماحول اور صفائی کو قائم رکھنا ہمارا فرض ہے ۔ کمشنر نے اداروں کے سربراہان کو تعریفی شیلڈز دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں