چونیاں:سگریٹ سے آگ لگنے پر ایک شخص جاں بحق

چونیاں:سگریٹ سے آگ لگنے پر ایک شخص جاں بحق

قصور( نمائندہ دنیا،خبر نگار) چونیاں کے نواح میں ایک شخص آگ سے جھلس کر زندگی کی بازی ہا ر گیا ۔

تفصیل کے مطابق اٹاری کرم سنگھ کا رہائشی 32 سالہ رشید احمد مبینہ طور پر نشے کا عادی اور گھر سے کچھ فاصلہ پر مویشیوں کی حویلی میں رہائش پذیر تھا۔گزشتہ روز سگریٹ سلگانے کی وجہ سے بسترمیں آگ لگ گئی جس سے وہ جھلس کر دم توڑ گیا ۔پولیس نے بتایا متوفی کے ورثا رمضان اور طفیل نے واقعہ کو حادثاتی قرار دے کر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں