سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ آویزاں کرانے کی ہدایت

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ریٹ لسٹ کو  نمایاں جگہ آویزاں کرانے کی ہدایت

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عمران صفدر نے فروٹ و سبزی منڈی سنگھ پورہ اور ماڈل بازار ہربنس پورہ کا دورہ کیا اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ آویزاں کرانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سبزی و فروٹ کی دکان پر ریٹ لسٹ آویزاں ہونی چاہئے اور فروٹ و سبزیوں کی فروخت کو سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنائیں۔ انہوں نے ماڈل بازار ہربنس پورہ منیجر کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور کوالٹی کی چیکنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اور ہربنس پورہ میں آٹا کے ٹرکنگ پوائنٹس کا بھی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹا کی دستیابی کا جائزہ لیا اور کہا کہ ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹا وافر مقدار میں موجود ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں